PortfolioUrduWeb Stories

واشنگٹن کی ایک شام، سکھ ویندر سنگھ کے نام

سکھ ویندر سنگھ بھارت کے ایک جانے پہچانے گلوکار ہیں جنہوں نے فلم سلم ڈاگ ملیئنر کے گانے ’جے ہو ‘ کے لیے گذشتہ برس آسکر ایوارڈ حاصل کیا ۔ حال ہی میں سکھویندر سنگھ نے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں کئی کنسرٹس کیے، جن میں پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد شریک ہوئے۔ ایک ایسا ہی پرہجوم کنسرٹ دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھی ہوا۔

واشنگٹن ڈی سی کے کانسٹی ٹیوشن ہال میں ہونے ولے اس کنسرٹ میں بہت سے لوگ مشہور گلوکار سکھ ویندر سنگھ اور ان کے ساتھی فنکاروں کو سننے آئے تھے۔ واشنگٹن میں کسی مشہور بھارتی یا پاکستانی گلوکار کی موسیقی کی محفل ہو اور جنوبی ایشیا کے لوگ اسے دیکھنے کے لیے نہ آئیں، یہ بھلا کیسے ممکن ہے۔

شدھا پنڈت بھارت کی ایک معروف گلوکارہ ہیں جو بہت سی فلموں کے مشہور گیت گا کر اپنے فن کا لوہا منوا چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہاں آکر اور گانے سنا کر بہت اچھا لگا۔

سکھ ویندر سنگھ کی گائیکی اور پرفارمنس سے ہال میں موجود سبھی افراد بہت لطف اندوز ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں امریکہ میں آ کر پرفارم کرنا بہت اچھا لگا۔

کنسرٹ کے منتظم پونت آہلو والیہ کا کہنا تھا کہ موسیقی کی اس قسم کی محفلیں لوگوں کو آپس میں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

امریکہ میں اس قسم کے کانسرٹس لوگوں کے لیے مل بیٹھنے کا بہانہ ہونے کے ساتھ ساتھ تفریح کا بہترین ذریعہ بھی ہوتے ہیں۔


This story was originally posted on Urdu VOA.

Leave a Reply

Your email address will not be published.