PortfolioUrduWeb Stories

سیلاب متاثرین کے لیے پاکستانی سفارت خانے میں تقریب

پاکستانی سفارتخانے میں پیش کیے جانے والا یہ پروگرام کاؤنٹر پوائنٹ نامی امریکی گروپ اور امریکہ میں پاکستانی کاروباری شخصیات کی تنظیم پناکی مدد سے پیش کیا گیا۔ کاؤنٹر پوائنٹ کے جیمز برنسٹین کا کہنا تھا کہ بطور امریکی گروپ ہمارے لیے ایسا کرنا بہت ضروری تھا۔ ہم پاکستانی سیلاب زدگان بہن بھائیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں جنہیں سیلاب کی وجہ سے گھمبیر مسائل کا سامنا ہے ۔

ماہرین اس سال کے وسط میں پاکستان میں آنے والے سیلابوں کو انسانی تاریخ کا ایک بڑا قدرتی المیہ قرار دے رہے ہیں جس نے لگ بھگ دو کروڑ افراد کو اپنا نشانہ بنایا۔ اگرچہ سیلاب کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گذر چکاہے لیکن سندھ اور بلوچستان کے کئی حصوں میں اب بھی پانی کھڑا ہے۔ گذشتہ دنوں واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے فنڈ ریزر میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فنڈریز کا اہتمام میں جس میں پاکستانیوں اور امریکیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

سیلاب سے آنے والی تباہی سے پاکستان کو نمٹنے کے لیے کتنا عرصہ اور وسائل درکار ہوں گے۔ یہ سوال ابھی جواب طلب ہے۔ مگر ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ سیلاب سے آنے والی اس تباہی کے پاکستانی معیشت اور خود پاکستان پر دیر پا اثرات ہوں گے اور ان سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو بھرپور کوششیں کرنی ہوں گی۔

سیلاب کے باعث مشکلات میں گھری پاکستانی قوم سے اظہارِ یکجہتی اور سیلاب زدگان کی مدد کے حوالے سے گذشتہ دنوں واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ایک امدادی عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ایک لاکھ ڈالر جمع کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

پاکستانی سفارتخانے میں پیش کیے جانے والا یہ پروگرام کاؤنٹر پوائنٹ نامی امریکی گروپ اور امریکہ میں پاکستانی کاروباری شخصیات کی تنظیم پناکی مدد سے پیش کیا گیا۔ کاؤنٹر پوائنٹ کے جیمز برنسٹین کا کہنا تھا کہ بطور امریکی گروپ ہمارے لیے ایسا کرنا بہت ضروری تھا۔ ہم پاکستانی سیلاب زدگان بہن بھائیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں جنہیں سیلاب کی وجہ سے گھمبیر مسائل کا سامنا ہے ۔

امریکہ میں پاکستانی کاروباری شخصیات کی تنظیم PANA کے محمد صدیق نے فنڈ ریزر کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تقریبا 150 لوگ یہاں پر تھے ۔ میں بہت خوش ہوں۔ ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

پاکستانی سفارت خانے کی ترجمان ممتاز بلوچ کا کہنا تھا سفارت خانے میں کیا جانے والا یہ فنڈ ریزر سفارت خانے کی جانب سے پاکستانی عوام کی مدد کی ایک اور کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو آج ہم پروگرام کر رہے ہیں یہ ہماری ایک سیریز ہے۔ ہم نے بہت سارے فنڈ ریزرز کیے ہیں۔ ایمبیسی نے بہت سی تقریبات کی ہیں۔ بنیادی طور پر جو پاکستان میں سیلاب آئے ہیں اس کے لیے ہم نے فنڈ ریزنگ کی ہے۔ اور یہ تقریب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اس پروگرام کا مقصد پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کرنا اور اس کار ِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے۔

This story was originally posted on Urdu VOA.

Leave a Reply

Your email address will not be published.