گذشتہ چند برسوں میں نعمان علی خان کا نام قرآن فہمی اور اسلام کے پیغام کو عام سہل انداز میں دنیا تک پہنچانے کے حوالے سے ابھرا ہے۔ نعمان دین کے حوالے سے لیکچر دینے کے لیے امریکہ سمیت دنیا بھر کا سفر اختیار کرتے ہیں۔
نعمان علی خان نے چند سال قبل اپنی ملازمت کو خیرباد کہہ کر اپنی زندگی کو قرآن فہمی کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کیا اور ’بینہ سینٹر‘ کی بنیاد ڈالی۔ آج بینہ سنٹر قرآن فہمی کے حوالے سے نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔ ریاست ٹیکسس کے شہر ڈیلس میں واقع بینہ سنٹر میں باقاعدگی سے قرآن اور عربی سمجھ بوجھ کی کلاسیں لی جاتی ہیں جس میں لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔
مدیحہ انور نے گذشتہ دنوں نعمان علی خان سے بینہ سنٹر میں ملاقات کی اور تفصیلی گفتگو کی۔ تفصیل وڈیو انٹرویو میں دیکھیئے۔۔۔
This story was originally posted on VOA Urdu.