PortfolioUrduWeb Stories

امریکہ میں آبادی کا بدلتا منظرنامہ

ماہرین کے مطابق، گذشتہ چار پانچ دہائیوں میں امریکہ میں آبادی کا منظرنامہ تیزی سے بدلا ہے۔۔۔ اکثریت اقلیت میں جبکہ کئی اقلیتیں اکثریت کا روپ دھارتی دکھائی دے رہی ہیں۔۔۔

امریکہ ایک وسیع رقبے پر پھیلا ایسا ملک ہے جو دنیا کی ہر قومیت کے لوگوں کو اپنے اندر ضم کر لینے کی صلاحیت کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔۔۔ اسی نسبت سے، امریکہ کو Melting Pot یا Mixing Bowl بھی کہا جاتا ہے۔۔۔

مگر آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ گذشتہ چار پانچ دہائیوں میں امریکہ میں آبادی کا منظر نامہ تیزی سے بدلتا دکھائی دے رہا ہے۔۔۔ اکثریت اقلیت میں جبکہ کئی اقلیتیں اکثریت کا روپ دھارتی دکھائی دے رہی ہیں۔۔۔

ماہرین کہتے ہیں کہ گذشتہ 50 برسوں میں امریکہ میں سفید فام باشندوں کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور مستقبل میں بھی یہ رجحان جاری رہے گا۔۔۔ دوسری طرف ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکہ میں ہسپانوی اور جنوبی ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔ مزید تفصیلات اس وڈیو رپورٹ میں۔۔۔


This story was originally posted on VOA Urdu.

Leave a Reply

Your email address will not be published.